Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نئے مریض 50 سے کم، مزید 3 اموات

چار کروڑ 58 لاکھ 26 ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں  سنیچر 30 اکتوبر کو کورونا کے 50 سے کم  نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ 
سنیچر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 41 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 32 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ  ہزار 793 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 66 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 48 ہزار 571 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 37 ہزار 534 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چار کروڑ 58 لاکھ 26 ہزار 840  کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: