Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

فالکن فیسٹول میں اب تک 60 لاکھ ریال کے بازوں کی فروخت

میلے میں پہلے باز کی نیلامی 22 ہزار ریال میں ہوئی تھی (فوٹو: ایس پی اے )
سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام ریاض میں منعقدہ باز میلے میں اب تک 60 لاکھ ریال سے زائد کے باز فروخت کیے جا چکے ہیں۔ میلہ 15 نومبر 2021 تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق باز میلہ 21 روز سے جاری ہے۔
میلے میں سب سے پہلا باز ’شاہین قرناس‘ 22 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا تھا جبکہ دوسرے باز ’شاہین فرخ ‘ کی بولی کا آغاز 30 ہزار ریال سے ہوا جو 70 ہزار ریال پربند ہوئی اورتیسرا باز 52 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا۔

تیسرا سالانہ میلہ 15 نومبرتک جاری رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)

واضح رہے میلے میں فروخت کیے جانے والے بازوں کا باقاعدہ طبی معائنہ کیا جاتا ہے تاکہ اس امر کی یقین دہانی کی جا سکے کہ باز میں کسی قسم کی بیماری تو نہیں ہے۔
فروخت کیے جانے والے بازوں کی خصوصیات اور شناخت کے لیے ڈیجیٹل پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے جس میں ان کی تمام تفصیلات اور نئے مالک کے بارے میں اندراج کیا جاتا ہے۔
خیال رہے ریاض میں جاری تیسرے باز میلے میں مملکت کے تمام ریجنز کے علاوہ خلیجی ریاستوں سے بھی باز کے شوقین افراد حصہ لے رہے ہیں۔

شیئر: