Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی انجینئرنگ کونسل کی تفتیشی مہم جاری

سعودی کونسل آف انجینیئرنگ کی جانب سے  مملکت میں تفتیشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے- اس حوالے سے انسپکٹرز نے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی کونسل آف انجینیئرنگ کے تفتیشی ٹیموں نے 26 اور  27 اکتوبر 2021 کو ابہا میونسپلٹی کے انسپکٹرز کے ساتھ مل کر شہر کے  مختلف اداروں پر چھاپے مارے-
تفتیشی ٹیم کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ نجی اداروں میں انجینئرنگ کونسل کے مقررہ کردہ قواعد و ضوابط کی کس حد تک پابندی کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں کہاں، کون کیا خلاف ورزی کررہا ہے- 

تفتیشی ٹیمیں انجینیئرنگ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

انسپکٹرز نے النماص کمشنری کے افسران کے  تعاون سے کنسلٹینسیوں کے دورے کیے- انجینیئرنگ کے  پیشوں کے حوالے سے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں- 
سعودی کونسل آف انجینیئرنگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مملکت بھر میں اپنی شاخوں کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے  انجینیئرز کی ایسی تمام کنسلٹینسیوں اور کمپنیوں میں چھاپے مارے جائیں گے جہاں مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کے بارے میں یقینی اطلاعات ملیں گی-
خلاف ورزیوں کے حوالے سے ثبوت ملنے پر جرمانے ہوں گے- سعودی حکومت انجینیئرنگ کے پیشوں کے حوالے سے متعدد پابندیاں لگائے ہوئے ہے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کونسل آف انجینیئرنگ کے انسپکٹرز جگہ جگہ چھاپے مار رہے ہیں- 

شیئر: