غیر ملکی دکاندار کو زدوکوب کرنے والا شہری گرفتار
جمعرات 28 اکتوبر 2021 17:55
غیر ملکی کو زدوکوب کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن کے پولیس ترجمان میجرنایف حکمی نے کہا ہے کہ دکان کے غیر ملکی ملازم کو زدوکوب کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے ـ
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر مذکورہ واقعہ کی وڈیو وائرل ہونے پرپولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ـ
وڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ ایک دکاندار سے ایک شخص نے نہ صرف بدکلامی کی بلکہ اسے زدوکوب بھی کیا ـ
واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کےلیے سائبرکرائم کنٹرول یونٹ کو کیس بھیج دیا تاکہ ملزم کی شناخت کی جاسکے ـ
ریجنل پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے ملزم کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس کے مخصوص یونٹ ملزم کو جلد گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے ـ
ملزم کی عمر 50 برس کے قریب ہے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ـ ملزم کا چالان مکمل کرنے کےلیے اسے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں سے کیس عدالت میں بھیجاجائے گا ـ