Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کورونا کے مزید 51 نئے کیسز ، 3 ہلاکتیں

مملکت میں کورونا کے 59 مریضوں کی حالت نازک ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 51 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک ہی دن میں تین افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ـ
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں اب تک مجموعی طورپر کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 474 تک پہنچ چکی ہے ـ
کورونا سے ہونے والی مزید تین ہلاکتوں کے بعد اب تک اس وائرس سے مجموعی طورپر 8 ہزار 788 افراد ہلاک ہوچک ہیں ـ

کورونا سے بچاو کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل جاری ہے (فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت کے مطابق کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 35 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 453 تک پہنچ گئی ہے ـ
مملکت کے مختلف ریجنز میں زیرعلاج کورونا کے مریضوں میں سے 59 کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ـ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز میں نرمی کے بعد اس وائرس سے بچاو کےلیے مقررہ ضوابط پرعمل جاری رکھا جائے ـ
کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگوائی انہیں چاہئے کہ وہ جلد ازجلد ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے لیے توکلنا یا صحتی ایپ پر خود کو رجسٹرکرائیں اور وقت مقررہ پرویکسین کی دوسری خوراک لگوائیں ـ

شیئر: