Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 95 نئے مریض

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 لاکھ 95  ہزار  ٹیسٹ کیے گئے( فوٹو وام)
امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو ررہے ہیں۔ بدھ 27 اکتوبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 95 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  39 ہزار 566 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 95  ہزار 380  ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 136 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ  33 ہزار 640 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید ایک چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 135 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 33 ہزار 635 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار143 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: