Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

بحرین میں تین سے گیارہ سال کے بچوں کے لیے سینوفارم ویکسین 

بدھ 27 اکتوبر سے سینوفارم کی خوراک دونوں خوراکیں دی جائیں گی۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
بحرینی حکام نے تین سے گیارہ سال تک کے بچوں کو سینوفارم ویکسین دینے کی اجازت دی ہے۔
بحرینی خبررساں ادارے کے مطابق بحرین میں قومی میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ تین سے گیارہ برس تک کے بچوں اور بچیوں کو ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔ انہیں بدھ 27 اکتوبر سے سینوفارم کی خوراک دونوں خوراکیں دی جائیں گی۔
قومی میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ تین سے گیارہ سال تک کے بچوں کو سینوفارم ویکسین دینے کی اجازت تمام ضروری جائزوں کے بعد دی گئی ہے۔
بحرینی قومی میڈیکل ٹیم نے بیان میں کہا کہ جلد پانچ سے سے گیارہ برس تک کے بچوں کےلیے فایزر ویکسین کی منظوری بھی دی جائے گی۔ فیصلہ ہونے پروزارت صحت اس کا اعلان کرے گی۔

شیئر: