سونا اوررقم لیجانے کی کوشش ناکام
دبئی .... دبئی میں ایک ایشیائی کارکن کی طرف سے 3لاکھ85ہزار درہم مالیت کا سونا چرا کر لیجانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ وہ ایئرپورٹ پرسیکیورٹی حکام کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا اور جیبوں سے سونا اور رقم نکال کر اپنے جوتوں میں رکھ کرانہیں چھپا دیا جس کے بعد ننگے پیر ہی وہ طیارے میں سوار ہو گیا۔ واپسی پردبئی ایئرپورٹ حکام نے اسے اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ننگے پاﺅں طیارے میں جانے پر کسی نے نہیں روکا۔مقامی اخبار البیان کے مطابق ایشیائی کارکن نے اپنے کفیل کے گھر سے 2.6کلو سونے کے علاوہ 105ہزار درہم بھی چوری کئے تھے۔ چھٹی جانے کے بہانے اس نے اپنا پاسپورٹ کفیل سے لے لیا تھا۔