سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ 50 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے ۔
نشہ آور گولیاں جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے انگوروں کے کنٹینر میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان نے کہا کہ بعض عناصر سعودی عرب کے امن و امان اور اس کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کے ذریعے تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ادارے کے اہلکار ان کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے انگوروں کے کنٹینر میں 52 لاکھ 46 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، جسے ناکام بنادیا گیا۔
نشہ آور گولیاں منگوانے والوں میں سے ایک کا تعلق اردن اور دوسرے کا شام سے تھا دونوں کوگرفتار کرلیا گیا۔
إحباط مخطط إجرامي لتهريب (5,246,000) قرص إمفيتامين داخل حاوية لفاكهة العنب عن طريق ميناء جدة الإسلامي، والقبض على المتورطين فيها.
#الحرب_على_المخدرات pic.twitter.com/bV1hmqAkFi
— وزارة الداخلية (@MOISaudiArabia) October 26, 2021