Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ممنوعہ مقامات میں تمباکو نوشی کرنے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ 

وزارت صحت کے ماتحت انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے ان مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے مخصوص مقامات پر تمباکو نوشی سے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی پر 20 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ماتحت انسداد تمباکو نوشی قومی کمیٹی نے کہا ہے کہ ممنوعہ مقامات پر تمباکو نوشی منع ہے۔ خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے۔
انسداد تمباکو نوشی کمیٹی نے کمپنیوں، اداروں، نجی اور پبلک مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں تمباکو نوشی منع ہے۔ 
ایسے کسی بھی مقام پر تمباکو نوشی منع ہے جو آس پاس کے مقامات سے الگ تھلگ ہو۔ متعلقہ جگہ کی اونچائی کم از کم تین میٹر سے کم ہو۔ خودکار سسٹم سے بند ہونے والے دروازے نصب ہوں۔
متعلقہ مقام پر بیک وقت مقررہ تعداد سے زیادہ افراد جمع ہونے کی اجازت نہ ہو- فی کس  1.40 مربع میٹر کی جگہ رکھی گئی ہو- 
سگریٹ نوشی نہ کرنے والوں کو وہاں موبائل، فیکس اور پرنٹر جیسی سہولتیں مہیا نہ ہو۔ 
سگریٹ نوشی کے لیے خاص کمرے تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی گزرگاہ پر واقع نہ ہوں۔ متعلقہ مقام  پر مصنوعی چھت کی صفائی آسانی سے کی جاسکتی ہو۔
فرش آگ نہ  پکڑنے والے اور قابل صفائی مواد سے تیار کیا گیا ہو۔ اس جگہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کے داخلے پر پابندی ہو۔
بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ مقام پر سلامتی کے تمام انتظامات ہوں۔ عمارتوں میں آگ بجھانے کے لیے مقرر آلات دستیاب ہوں۔

شیئر: