Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

جی سی سی ممالک کی مسلح افواج کا مشاورتی اجلاس جاری

’مشاورتی اجلاس میں خلیجی ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
جی سی سی ممالک کے مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ اعلی فوجی قیادت کا مشاورتی اجلاس دوحہ میں جاری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قطری مسلح افواج کے بین الاقوامی شعبے کے زیر انتظام مشاورتی اجلاس میں خلیجی ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جی سی سی کونسل میں عسکری کونسل کے سربراہ جنرل احمد بن علی آل علی اور مشترکہ مشقوں کی کمیٹی کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
مشاروتی اجلاس میں متعدد عسکری امور پر تبادلہ خیال ہوگا جنہیں بعد ازاں سفارشات کی شکل میں مزید غور کرنے کے لیے اعلی فوجی قیادت کے سپرد کیا جائے۔
 

شیئر: