Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا ہائڈروجن پیدا کرنے والا ملک بننے کے لیے کوشاں

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مملکت نے سال 2030 تک 40 لاکھ ٹن ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت کو دنیا میں ہائیڈروجن کی پیداوار کرنے والا ملک  بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ریاض میں اتوار کو یوتھ گرین اجلاس کے دوران کہا، جو سعودی گرین انیشیوٹی کا حصہ ہے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ مملکت تیل کا ’بہترین اور سب سے بڑا‘ برآمد کنندہ ہے اور اب سعودی عرب کیمیکل پیداوار کی طرف ترقی کر رہا ہے۔
’ہم اپنی ٹینکوں کو کیمیکل پر چلا رہے ہیں۔۔۔ہم اب اپنے یہاں بننے والی گیس کو ایسے استعمال کریں گے تاکہ کیمیکلز بنائے جا سکیں اور ہم اپنے ملک کو ایک بڑا سروس حب بنا دیں۔‘
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مملکت سورج کی روشنی اور ہوا کی مدد سے سب سے سستی قابل تجدید توانائی پیدا کر سکتا ہے۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مملکت نے سال 2030 تک 40 لاکھ ٹن ہائیڈروجن پیدا کرنے کا ہدف رکھا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز نے مزید کہا کہ ہائیڈروجن کو پانی اور قابل تجدید توانائی سے پیدا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’قابل تجدید توانائی پر ہمارے مارضی کے ریکارڈ کے ساتھ ہم نے ٹیکنالوجی بنائی جس کی مدد سے ہم نے گیس کے بجائے بجلی سے پانی بنایا۔‘

سعودی وزیر توانائی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مملکت سورج کی روشنی اور ہوا کی مدد سے سب سے سستی قابل تجدید توانائی پیدا کر سکتا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق ’ہمارے پاس ایک گیس بیس ہے جس کا نام جفرا ہے، جہاں صرف بلیو ہائیڈروجن پیدا کی جائے گی۔‘
وزیر توانائی کے مطابق مملکت جاپان اور یورپی یونین کے ممالک سے رابطہ کر رہا ہے تاکہ ’ان سے مستقبل کی ہائیڈروجن کی طلب حاصل کی جاسکے کیونکہ ہم ہائیڈروجن سے سب سے بڑے سپلائر بننا چاہیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب پوری دنیا کو توانائی فرام کرنے کا خواہاں ہے۔‘

شیئر: