Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

قصیم: غیر ملکی کے اکاﺅنٹ سے رقم نکالنے والا شہری گرفتار

بریدہ.... قصیم پولیس نے ایک غیر ملکی کے اے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکالنے والے 30سالہ مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ قصیم پولیس کے ترجمان بدر السیحبانی نے بتایا کہ ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسے غیر ملکی کا اے ٹی ایم کارڈ متعلقہ بینک کے اے ٹی ایم سے ملا تھا ۔ اس نے تارک وطن کے اکاﺅنٹ میں موجود ساری رقم نکال لی۔ واردات کرنے والے سے پوچھ گچھ کیلئے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔

شیئر: