Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بہترین عربی دانی پر انڈین کو دبئی کا گولڈن اقامہ جاری

دبئی میں مقیم ایک انڈین شہری کو عربی زبان پرمکمل عبوررکھنے پر گولڈن اقامہ جاری کردیا گیاـ نسیم حمزہ احمد نامی بھارتی شہری کو اماراتی ادارہ برائے رہائشی امور کی جانب سے بہترین عربی زبان بولنے اور مثالی ترجمہ کرنے پرگولڈن اقامہ کا حقدار قرار دیا گیا ـ
امارتی اخبار کے مطابق دبئی میں ثقافتی اتھارٹی کی جانب سے نسیم حمزہ کی عربی دانی کو مثالی قرار دیا گیا ـ اتھارٹی کے مطابق نسیم حمزہ عربی زبان پر مکمل عبوررکھتے ہیں ـ
دریں اثنا بھارتی شہری نسیم حمزہ کا کہنا تھا کہ  اعزاز (گولڈن اقامہ ) سے مجھے بے حد خوشی ہے ، عربی زبان کی خدمت مزید بہتر طریقے سے کروں گا اور عربی سے نابلد افراد کو زبان سیکھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گاـ
نسیم نے بتایا کہ گزشتہ 2 برسوں میں 100 سے زائد افراد کو عربی زبان سیکھا چکا ہوں جبکہ یوٹیوب پر بھی مفت عربی زبان کے کورس شروع کیے ہوئے ہیں جن سے بے شمار لوگ مستفیض ہوتے ہیں ـ

شیئر: