Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

کورونا کے 46 نئے کیسز ، 3 ہلاکتیں

ایک ہی دن میں 54 افراد صحتیاب ہوئے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف ریجنز  میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 46 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک مرض سے ایک ہی دن میں 3 افراد ہلاک ہوئے ـ
وزارت صحت کی اطلاع کے مطابق مملکت کے تمام ریجنز میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 54 رہی جس کے ساتھ ہی اب تک مجموعی طورپر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 149 تک پہنچ گئی ـ
مملکت میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 773 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 79 مریضوں کو انکی نازک صورتحال کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ـ

وزارت صحت نے بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت کردی ہے (فوٹو، ایس پی اے )

سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ـ
اس ضمن میں وزارت کا کہنا ہے کہ  18 برس سے زائد عمر کے وہ افراد جنہیں کورونا کی دوسری خوراک لگائے ہوئے 6 ماہ کا عرصہ ہو چکا ہے انہیں چاہئے کہ ویکسین کی تیسری خوراک لگوائیں ـ
وزارت صحت نے توکلنا اور صحتی ایپ پرویکسین کی تیسری خوراک یعنی بوسٹر ڈوز لگائے جانے کےلیے پیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت جاری کردی ہے ـ وہ افراد جنہیں تیسری خوراک کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے ان کی بکنگ کا عمل جاری ہےـ

شیئر: