Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شاہ بحرین کا مکتوب

شہزادہ فیصل بن فرحان کو بحرین کے سفیر نے مکتوب پیش کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو منگل کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکتوب تعلقات، دونوں ملکوں اور عوام کو جوڑنے والے گہرے تاریخی روابط اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔
 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو یہ مکتوب بحرین کے سفیر شیخ حمود بن عبداللہ آل خلیفہ نے ملاقات کے دوران پیش کیا ہے۔
ملاقات کے دوران انہو ں نے مشترکہ مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خیالات کے تبادلے، دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: