Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور برطانیہ میں تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر تعلیم نے برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل شیخ نے پیر کو برطانوی وزیراعظم کے خصوصی نمائندے برائے تعلیم سر سٹیو سمتھ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ایجوکیشنل، اکیڈمک اور ریسرچ میں تعاون بڑھانے اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان بہترین تجربات اور مہارت کی شئیرنگ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے 2018 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے برطانیہ کے تاریخی دورے کے نتیجے میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی شراکت داری کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا۔
 

 

شیئر: