Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پوری گنجائش کے ساتھ زائرین کے خیرمقدم کی تیاریاں

اتوار 17 اکتوبر سے نئے ضوابط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا(فائل فوٹو العربیہ)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق اتوار 17 اکتوبر سے نئے ضوابط پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
 یاد رہے کہ سعودی عرب نے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرتے ہوئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں مکمل گنجائش کے ساتھ زائرین اور نمازیوں کو آنے کی اجازت دی ہے۔
وزارت داخلہ  کے ذرائع نے بیان میں کہا تھا کہ ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں پوری گنجائش کے مطابق زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی‘۔
 ‘ ویکسین کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والے زائرین ماسک کی پابندی اورعمرہ ٹریکنگ ایپ استعمال کرتے ہوئے عمرہ ادا کرسکیں گے۔ کارکنوں کو بھی ماسک کی پابندی کرنا ہوگی‘۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ حرمین انتظامیہ اس حوالے سے مکمل تیاریاں کرچکی ہے اور معتمرین و زائرین کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کی انتظامیہ، اس کے تمام کارکنان نئے ضوابط کے  تحت زائرین کی خدمت پوری تندہی سے کریں گے۔
شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد میں تمام صحت ضوابط کی پابندی کی جائے گی تاکہ صحت کا ماحول سب کے لیے محفوظ رہے۔
انہوں نے معتمرین و زائرین سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ حکام اور کارکنوں سے تعاون کریں اور کورونا ایس او پیز کی پابندی کا حد درجہ خیال رکھیں۔

شیئر: