Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بٹ کوائن کی قیمت چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر

بٹ کوائن کی قیمت اس سال دوگنی ہو گئی ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت جمعے کو چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی ریگولیٹرز کی جانب سے بٹ کوائن کے مستقبل کے معاہدوں کی بنیاد پر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے آغاز کی منظوری دینے کے اعلان سے  ٹریڈرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت تقریبا 4.6 فیصد اضافے کے ساتھ 59.664 ڈالر تک پہنچ گئی، جو اپریل کے وسط کے بعد سے سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
اس سال بٹ کوائن کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے اور یہ اپریل کے  ریکارڈ 64.895 ڈالر کے قریب ہے۔
بلومبرگ نیوز نے جمعرات کو اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) اگلے ہفتے پہلے امریکی بٹ کوائن فیوچر ای ٹی ایف کو ٹریڈنگ شروع کرنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔
ایشیا میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج اے اے ایکس میں ریسرچ اور سٹریٹجی کے سربراہ بین کیسیلین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کا 59 ہزار ڈالر سے اوپر جانا صوابدیدی نہیں تھا اور طویل مدتی سرمایہ کار اسے کچھ عرصے سے جمع کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ 'وسیع پیمانے پر یہ توقع کی جاتی ہے کوارٹر فور امریکہ میں بٹ کوائن ای ٹی ایف کے گرد نمایاں پیش رفت دیکھے گا۔‘
کرپٹو کرنسی سرمایہ کار ملک کے پہلے بٹ کوائن ای ٹی ایف کی منظوری کی خبروں کا انتظار کر رہے ہیں۔
کئی فنڈ مینیجرز بشمولVanEck Bitcoin Trust ،ProShares ،Invesco ، Valkyrie اور Galaxy Digital Funds نے امریکہ میں بٹ کوائن ای ٹی ایف لانچ کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔
ای ٹی ایف کو اس سال کینیڈا اور یورپ میں لانچ کیا گیا ہے۔

شیئر: