Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

بینکوں کے باہر معمر افراد کو لوٹنے والا غیر ملکی گرفتار

ملزم مختلف وارداتوں کے دوران 47 ہزار ریال ہتھیا چکا تھا( فوٹو اخبار24)
سعودی عرب میں مکہ ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول یونٹ نے معمرافراد کو دھوکے سے لوٹنے والے ایک یمنی کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ملزم بینکوں کے باہر ایسے معمر افراد کی تاک میں رہتا جو اے ٹی ایم کے استعمال سے ناواقف ہوتے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم بینکوں کے باہر ممعر افراد کا انتظار کرتا اور ایسے شخص کو جو اے ٹی ایم استعمال کرنے سے واقف نہیں ہوتا مدد کرنے کے بہانے کارڈ لے کر اس کی جگہ جعلی کارڈ دے دیتا۔
ملزم مختلف وارداتوں کے دوران معمرافراد کے47 ہزار ریال ہتھیا چکا تھا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتار کے لیے کرائم کنٹرول یونٹ کی مدد لی تاکہ اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کرکے اسے تحقیقات کےلیے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا جہاں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کا چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

شیئر: