Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مصر کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی ( فائل فوٹو ٹوئٹر)
مصر میں منگل کو گیارہ بجے  زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹراسکیل پر اس کی شدت 6.4 تھی تاہم ان سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زلزلے کے چھٹکے مصر کے جنوبی جزیرے کریت میں محسوس کیے گئے جو مرسی شہر کے شمال میں واقع ہے۔
مصری جغرافیائی اور فلکیاتی قومی کمیٹی کے نگران ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا کہ الاسکندریہ کمشنری کے ساحلی علاقوں اور قاہرہ کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

شیئر: