Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شاہ سلمان کا آئیوری کوسٹ کے صدر کو خط

سعودی سفیر نے وزیر دفاع سے ملاقات میں خط حوالے کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آئیوری کوسٹ کے صدر الاسا نے اوتارا کو ایک خط پھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق آئیوری کوسٹ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن حمد السبیعی نے عابد جان میں آئیوری کوسٹ کے وزیر دفاع سے ملاقات کی اور انہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خط حوالے کیا۔

دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئیوری کوسٹ کے وزیر دفاع نے یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے، شہری علاقوں اور ایئر پورٹس کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کی مذمت کی ہے۔

شیئر: