Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

الخبر شہر میں گھومنے والے شیر کو پکڑ لیا گیا

سعودی عرب میں محکمہ جنگلی حیات نے الخبر شہر میں آنے والے شیر کو قابو کرلیا۔ شیر کے بارے میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں سے آیاـ 
سبق نیوز نے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہری آبادی میں ایک شیر گھوم رہا ہے۔

شیر کو بے ہوشی کا انجکشن دینے کے بعد ہسپتال میں منتقل کردیا گیا( فوٹو اخبار 24)

اطلاع ملتے ہی پولیس نے محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم کوطلب کرلیا جنہوں نے شیر کو بے ہوشی کا انجکشن دینے کے بعد اسے محفوظ طریقے سے محکمے کے ہسپتال میں منتقل کردیا۔
ھسپتال میں معائنہ کرنے کے بعد یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ شیر کس کا ہے اور کہاں سے آبادی میں آیا۔
واضح رہے جنگلی حیات کے قانون کے مطابق شہری آبادی والے علاقے میں درندوں کو پالنےپر چند ماہ قبل پابندی عائد کردی گئی تھی۔

شیئر: