بین الاقوامی کتاب میلے میں5 مجموعوں پرخصوصی کتابوں کی نمائش
بین الاقوامی کتاب میلے میں5 مجموعوں پرخصوصی کتابوں کی نمائش
منگل 12 اکتوبر 2021 16:14
سٹوریز فرام سعودی عریبیہ 2018 اور اے سعودی ولیج دوبارہ پرنٹ کرائی گئیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
ریاض بین الاقوامی کتاب میلے میں گزشتہ روز عرب اور بین الاقوامی کتابوں کی فروخت کے لیے پیش کی جانے والی پانچ مجموعوں پر مشتمل 80 کتابوں کی نمائش کی گئی۔
سعودی عرب می سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت ثقافت کے لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن نے کتابوں کا یہ مجموعہ سعودی عرب میں جدید تجربے اور ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے پیش کیا۔
کمیشن نے گزشتہ شائع ہونے والی دو کتابوں' سٹوریز فرام سعودی عریبیہ 2018' اور' اے سعودی ولیج' کو دوبارہ پرنٹ کرایا ہے۔
پبلشنگ کمیشن کہانی نویسوں کی تحریریں وصول کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ (فوٹو واس)
اس کی وجہ یہ تھی کہ یہ دونوں کتابیں پہلے فروخت کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔ یہ کتابیں وقف کی گئی نقول کے طور پر شائع کی گئی تھیں۔
پبلشنگ کمیشن نے ان کتابوں کی تقریبا ایک ہزار کاپیاں کورونا وبا کے دوران قرنطینہ ہوئے رہائشیوں اور مختلف مواقع پر بین الاقوامی وفود کو پیش کی تھیں۔
اس کےعلاوہ کمیشن نے نئی کتابیں بھی پبلش کی ہیں جن میں'سٹوریز فرام سعودی عریبیہ 2019 ' ، 'سٹوریز فرام سعودی عریبیہ 2020 ' اور 'فورٹین ڈیز' شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد مختصر کہانیوں اور ان کے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جس میں سالانہ مخصوص موضوعات جیسا کہ کورونا وبا کے دوران تحریروں کا مشاہدہ کیا جائے گا۔
مملکت کے ادبی منظر اور اسکی ممتاز حیثیت کو سامنے لایا جاسکے گا اور مشہور ادبی شخصیات اور تاریخ میں ثقافت اور تہذیبوں کی دستاویزات کے لیے اہم انواع میں دلچسپی کو فروغ دیا جا سکے گا جیسا کہ شاعری۔
لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن فروری2020 میں قائم کیا گیا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
کمیشن فی الحال کہانی نویسوں کی تحریریں وصول کرنے کے لیے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے لیے کام کر رہا ہے۔
اس کے تحت ان تحریروں کو ہر سال کے آخر میں جمع کیا جائے گا اور مواد کا جائزہ لینے اور ان تمام بہترین سٹوریز کو منتخب کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے گا جس کے بعد 'سٹوریز فرام سعودی عریبیہ' میں ہر سال شائع ہوں گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شائع شدہ تمام مواد انگریزی میں ہے اور ریاض بین الاقوامی کتاب میلہ2021 میں تشکیل پبلشنگ ہاؤس کے ذریعے دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن فروری2020 میں قائم کیا گیا تھا جو مملکت میں ان تینوں شعبوں کو چلا رہا ہے۔
کمیشن ان اہم فنون کو آگے بڑھانے اورغیر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے کوشاں ہے۔
اس کے علاوہ کمیشن کا مقصد پروڈکشن سیکٹر کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور اس کی حمایت کرنا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں