Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان کی عراقی وزیر خارجہ سے ملاقات

بلغراد میں غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات کی ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے ٹھوس تعلقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلووں کو مستحکم کرنے اور کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔

علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

دونوں ممالک کے مفادات کی تکمیل کے لیے مشترکہ ہم آہنگی کو تیز کرنے کے طریقوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: