Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سعودی خاتون نے اپنے گھر میں نوادرات کی نمائش کر دی

’میرے گھر میں 2500 سے زیادہ نوادرات، تاریخی تصاویر اور نمونے موجود ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محائل کمشنری میں سعودی خاتون فایزہ رفیدی عسیری نے ذاتی کوشش سے عجائب گھر تیار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وہ 10 سال کی عمر سے نوادرات اور تاریخی اشیا جمع کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نوادرات کے ذخیرے کو عام کرنے کے لیے میں نے اپنے گھر میں ایک کمرہ مختص کردیا ہے‘۔
انہوں نے عسیر ریجن کے کئی میلوں میں شرکت کی اور نوادرات کی نمائش کی ہے جس پر انہیں متعدد مرتبہ انعامات سے نوازا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میری خواہش ہے کہ الریش کی سماجی تنظیمیں مرکزی عجائب گھر قائم کریں تو میں اپنے ذاتی نوادرات بھی وہاں جمع کرادوں گی‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’میرے گھر میں 2500 سے زیادہ نوادرات موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ تاریخی اور نادر تصاویر اور نمونے بھی موجود ہیں‘۔

شیئر: