Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

عادل الجبیر سے مصری اور فرانسیسی سفرا کی ملاقات

ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے اتوار کو مصر اور فرانس کے سفرا نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مصری سفیر سے  ملاقات میں برادر ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

فرانسیسی سفیر سے ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو ایس پی اے)

علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر باہمی دلچسپی کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ سے فرانسیسی سفیر نے بھی ملاقات کی ہے۔
 ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

شیئر: