Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

شاہین کے مابعد اثرات، جازان میں شدید بارش، سمندر میں طوفان

’جازان کے سمندر میں طوفان کا شاہین سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان ریجن میں گزشتہ روز شدید بارش ہوئی جبکہ سمندری  طوفان (ٹورنیڈو) بھی دیکھنے میں آیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہریوں نے جازان کے سمندر میں طوفان کی متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
دوسری طرف علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث ایک دکان پر بجلی گری ہے تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
موسمیات کے ماہر علی مشہور نے کہا ہے کہ ’جازان کے سمندر میں طوفان کا شاہین سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔
’بحیرہ احمر میں اس طرح کے طوفان آتے رہتے ہیں اور اس سے قبل جازان کے علاوہ جدہ اور دیگر علاقوں میں بھی دیکھے گئے ہیں‘۔
’تاہم علاقے میں شدید بارش شاہین طوفان کے ما بعد اثرات ہیں جن کی وجہ سے ہفتہ بھر بارش رہے گی‘۔
’سمندری طوفان شاہین کے مابعد اثرات ربع الخالی صحرا سے نکل کر جازان میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں‘۔
دریں اثنا ماہرین موسمیات نے کہاہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد علاقوں میں بارش کی توقع ہے‘۔
’اسی طرح باحہ ریجن کے متعدد علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔

شیئر: