Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ویراٹ کوہلی اسپورٹس کے ڈونلڈ ٹرمپ

سڈنی ...آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بیان بازی میں الجھنے والے ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کو آسٹریلوی اخبار نے کھیلوں کی دنیا کا ڈونلڈ ٹرمپ قرار دے دیا ۔آسٹریلوی اخبارنے کہا کہ ویراٹ کوہلی اسپورٹس کے ڈونلڈ ٹرمپ بن چکے ہیں۔ہندوستانی کپتان خود ایک قانون ہیں کیونکہ آئی سی سی اور ان کے اپنے بورڈ سمیت کوئی بھی مسلسل جھوٹی خبروں پر انہیں نہیں پوچھتا۔حیران کن طور پر اسمتھ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں پر چیٹنگ کا الزام لگا کر بیان بازی کا سلسلہ شروع کرنے والے شخص نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں معذرت یا ثبوت دینے سے انکار کیا تھا۔صدر ٹرمپ کی طرح کوہلی نے بھی میڈیا پر الزام دھرنے کی کوشش کی ہے۔ویراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کا میڈیا کرکٹ کے بجائے متنازعہ معاملات پر سوالات کرتا ہے۔

شیئر: