کورونا میں کمی کا سلسلہ جاری ، 47 نئے کیسز کی تصدیق
کورونا میں کمی کا سلسلہ جاری ، 47 نئے کیسز کی تصدیق
جمعرات 7 اکتوبر 2021 17:11
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 افراد صحت یاب بھی ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 47 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں اس وبا سے 4 افراد بھی ہلاک ہوئےـ
نئے کیسز کی تصدیق کے بعد سعودی عرب میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 47 ہزار 449 تک پہنچ چکی ہے
کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 افراد صحت یاب ہوئےـ وائرس سے اب تک پانچ لاکھ 36 ہزار 493 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پرعمل جاری رکھا جائے (فوٹو: ایس پی اے )
مملکت کے مختلف ریجنز میں ہونے والی چار ہلاکتوں کے بعد اب تک آتھ ہزار 736 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مختلف ریجنز میں زیرعلاج مریضوں میں سے 147 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں رکھا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جب تک وائرس پر مکمل طورپر قابو نہیں پا لیا جاتا، احتیاطی تدابیر پرعمل جاری رکھا جائے تاکہ اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جا سکے۔
خیال رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اس ضمن میں تمام ریجنزمیں ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں، جہاں لوگوں کو مفت ویکسین لگائی جاتی ہے۔