Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

یوم پاکستان پر شاندار پریڈ ،سعودی دستے کی بھی شرکت

اسلا م آ با د.. یوم پاکستان پر جمعرات کو اسلام آباد میں شاندار پریڈ ہوئی۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہر ہ کیا۔ جنگی دھنوں پر بری ،بحری اور فضائیہ سمیت دیگر فورسز کے دستوں نے مارچ کیا۔مسلح افواج نے قوت ، ہم آہنگی اور نظم و ضبط کا قابل دید مظاہرہ کیا۔تقریب میں صدر ، وزیراعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ائر چیف مارشل سہیل امان کی سربراہی میں ایف سولہ طیاروں نے فلائی پاسٹ کے دوران صدر پاکستان کو سلامی دی۔شیر دل اسکواڈرن نے دل کش فارمیشن بنائیں۔ الخالد ٹینک ، الضرار ٹینک ،بکتر بند گاڑیاں ،توپخانہ ، جدید ویپن سسٹم اور جدید ترین راڈار کی بھی نمائش کی گئی۔پریڈ میں پہلی مرتبہ پیپلز لبریشن آرمی چین کی تینوں افواج کے دستوں نے شرکت کی۔برادر ملک سعودی عرب کی اسپیشل فورسزکا دستہ بھی پریڈ میں شامل تھا۔ جنوبی افریقا کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ بھی تقریب میں موجود تھے۔پریڈ میں پہلی مرتبہ ترکی کے ملٹری بینڈ نے پاکستانی ملی نغموں پر سربکھیرے۔

شیئر: