Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کرپشن کے الزام میں 639 افراد سے تفتیش، 271 زیر حراست

’مذکورہ افراد پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال اور ذاتی مفادات کے حصول کے الزامات ہیں‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ماہ صفر کے دوران 639 افراد سے کرپشن کے الزام میں تفتیش کی گئی جبکہ 271 افرا د کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’زیر حراست افراد میں سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی بھی شامل ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’زیر حراست افراد وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت خزانہ، وزارت بلدیاتی امور، وزارت ہاؤسنگ، وزارت ماحولیات، محکمہ زکاۃ اور ادارہ انسداد کرپشن سے تعلق رکھتے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد پر رشوت، منصب کا ناجائز استعمال، ذاتی مفادات کا حصول اور غیر قانونی طور پر دولت کے حصول کے الزامات ہیں‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔

شیئر: