Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی

بدھ کو ایک اونس سونے کی قیمت 6 ہزار 613 ریال رہی- (فوٹو عرب نیوز)
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ کو 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  212.64 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 186.07 ریال رہے۔ مملکت میں 21 قیراط  سونے کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔
اسی طرح  18 قیراط ایک گرام سونا 159.48 ریال میں دستیاب رہا جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 124.04 ریال رہی ہے۔ 
گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 6 ہزار 613 ریال میں دستیاب رہا- 
واضح رہے کہ اکتوبر 2020 میں ایک گرام سونے کی قیمت 226 سے 229 ریال کے درمیان تھی جبکہ اکتوبر 2021 میں قیمت کم ہوکر 212 ریال ہوگئی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: