Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025

یمنی غیر قانونی تارک کے قبضے سے 24 لاکھ ریال برآمد

جازان پولیس نے ملک میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے تارک وطن کے قبضے سے 24 لاکھ 50 ہزار ریال ضبط کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ضبط شدہ رقم نامعلوم اور مشکوک ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔
جازان ریجن پولیس کے ترجمان میجر رائد حکمی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص یمنی شہری ہے اور عمر کی چوتھی دہائی میں ہے‘۔
’تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ملک میں سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آیا تھا‘۔
’مذکورہ شخص کو ابو عریش شہر میں گرفتار کیا گیا ہے، ضبط شدہ رقم سرکاری کی تحویل میں دی گئی ہے‘۔
’جبکہ اس سے تفتیش جاری ہے جس کی تکمیل پر اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: