Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

 ویکسین کی تیسری خوراک کے لیے نئے زمروں کا اضافہ کیا جا سکتا ہے

ترجمان کا کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہوگا اس کا اعلان کیا جائے گا۔( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ آئندہ مرحلے میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کے لیے نئے زمروں کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
سعودی چینل کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ مملکت نے مخصوص زمروں میں شامل افراد کے لیے بوسٹر خوراک کا انتظام کیا ہے۔
طبی جائزوں سے یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ گردے کے پرانے مریض یا اعضا کی پیوند کاری کرانے والوں کو دو خوراکیں لینے کے بعد بوسٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ وزارت صحت 60 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے لوگوں کو ویکسین کی تیسری خوراک فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے جو دوسری خوراک 8 ماہ قبل لے چکے ہیں۔
ڈاکٹر العبد العالی نے ویکسین کی تیسری خوراک رضاکارانہ طور پر لینے کے امکان کے حوالے سے کہا کہ آئندہ مرحلے میں دیگر زمروں کو بھی تیسری خوراک کے دائرے میں لایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پہلی فرصت میں اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

 

شیئر: