Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹوگو کے وزیرخارجہ کی ملاقات 

دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون اور دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیرکو وزارت خارجہ ریاض میں جمہوریہ ٹوگو کے وزیر خارجہ رابرٹ دوسے نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون اور دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔ 
دونوں وزرا نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔

معاون وزیر مملکت برائے افریقی امور سامی بن عبداللہ الصالح موجود تھے۔(فوٹو ایس پی اے)

دونوں ملکوں کے وسیع تر مفاد میں یکجہتی بڑھانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی و عالمی حالات اور ان سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے افریقی امور سامی بن عبداللہ الصالح بھی موجود تھے۔

شیئر: