Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات 

انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے) 
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے پیر کو صدر دفتر میں امریکی ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور، انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ 
ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے امریکی ناظم الامور کو بتایا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب میں کئی اصلاحات کی گئی ہیں۔ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے حوالے سے کافی کام کیے گئے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ مملکت نے اصلاحات کی پالیسی کے تحت بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ سعودی وژن 2030 اصلاحات کے نقوش متعین کیے ہوئے ہے۔

شیئر: