Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

اوپیک پلس کا خام تیل کی پیدوار کے حوالے سے موجودہ معاہدہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

خیال رہے برنٹ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی ہے جو کہ رواں سال کے شروع  کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ (فوٹو: شٹرسٹاک)
تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے خام تیل کی پیداوار کے حوالے سے موجودہ معاہدے کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نومبر میں چار لاکھ بیرل اضافی تیل روزانہ مارکیٹ میں سپلائی کریں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اوپیک پلس نے تیل کی سپلائی کے حوالے سے موجودہ معاہدہ برقرار رکھنے کا فیصلہ خریداروں کی جانب سے تیل مارکیٹ میں تیزی کو قابو کرنے کے لیے پیداوار میں اضافے کے دباؤ کے باوجود کیا ہے۔
اوپیک پلس ممالک کے وزرا کا آن لائن اجلاس تیل کی پیداوار کے حوالے سے پالیسی پر بات چیت کرنے کے لیے ہوا۔  اجلاس میں خام تیل کی موجودہ پیداواری سطح کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے برنٹ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئی ہے جو کہ رواں سال کے شروع  کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سپلائی میں تعطل اور کورونا وبا کے بحران سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے سبب طلب میں اضافہ ہے۔

شیئر: