Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب اور فرانس میں ثقافتی تعاون کے فروغ پر بات چیت

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات کا بھی جائزہ لیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان سے اتوار کو فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لوڈریان نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
فرانس کے وزیر خارجہ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے سعودی ہم منصب اور سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

 

شیئر: