بحرین: 10نجی اسکولوں کے خلاف تادیبی کارروائی
منامہ: بحرینی وزارت تربیت وتعلیم نے بنگلہ دیشی اسکول سمیت 10دیگر اسکولوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ان اسکولوں کی انتظامیہ کو اس سے پہلے متعدد خلاف ورزیوں پر آگاہ کیا گیا تھا مگر انتظامیہ نے ضابطوں کی پاسداری نہیں کی۔ وزارت نے ان اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ اسکول نئے تعلیمی سال میں مختلف سہولتوں سے محروم کرنے کے علاوہ نئے داخلوں سے بھی محروم رہیں گے۔
بحرین کی مزید خبروں کے لئے درج ذیل ٹیگ پر کلک کریں