Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور روس میں عسکری تعاون پر بات چیت

جنرل الرویلی سے روسی جنرل سٹاف اکیڈمی کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے بدھ کو روسی جنرل سٹاف اکیڈمی کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ روس اور سعودی عرب کے درمیان عسکری تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

باہمی دلچسپی کے متعدد امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر سعودی محکمہ خفیہ کے سربراہ، سٹراٹیجک پلاننگ کمیشن کے سربراہ، کمانڈ اینڈ سٹاف فیکلٹی کے کمانڈر شریک ہوئے جبکہ روس کی جانب سے اکیڈمی کمانڈر کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے ارکان مذاکرات میں شریک رہے۔

شیئر: