Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

سیکیورٹی اہلکار کو روندنے کی کوشش، 6 شہری گرفتار

زیر حراست افراد کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں حائل پولیس نے سیکیورٹی اہلکار کو روندنے کی کوشش، دیگر افراد پر حملے اور فائرنگ کرنے پر 6 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حائل پولیس کے ترجمان سامی الشمری نے بتایا کہ ملزمان سعودی شہری ہیں ۔ ان کے قبضے سے دو پستول، ممنوعہ سامان، نشہ آور اشیا، نشہ آور گولیاں اور کرنسی برآمد ہوئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ زیر حراست شہریوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

شیئر: