Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025

جدہ، لیث اور ربغ ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو انتباہ

’سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے، بہتر ہے کہ مطلع صاف ہونے تک سفر موخر کریں‘ ( فوٹو: واس)
روڈ سیکیورٹی فورس نے جدہ، لیث اور رابغ کے درمیان ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ریجن کے اطراف میں ہائی وے پر گرد و غبار کا طوفان ہے‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’غبار آلود مطلع اور تیز ہوا کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔
’جدہ، لیث اور ربغ ہائی کا سفر کرنے والوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ بہتر ہے کہ مطلع صاف ہونے تک سفر موخر کردیں‘۔
 

شیئر: