واشنگٹن(ایجنسیاں) امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں ایک چھوٹے طیارے نے ایک گھر کی چھت پر لینڈنگ کی ہے تاہم واقعہ میں طیارے کا پائلٹ، 4 اسکائی ڈائیورز اور گھر کے مکین بھی محفوظ رہے۔ چھوٹے طیارے کی ایمر جنسی لینڈنگ کا واقعہ فیونکس کے مرکزی علاقے میں پیش آیا , طیارے کے مکان سے ٹکرانے سے پہلے ہی پائلٹ سمیت اس میں سوار تمام افراد کود گئے۔4ا سکائی ڈائیورز مکمل طور پر محفوظ رہے البتہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ چھوٹا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو ایک تقریب میں شرکت کیلئے لے جارہا تھا۔