سعودی عرب کے کون سے شہروں میں میں کتنے فیصد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے؟
کورونا کے 244 مریضوں کی حالت نازک ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 27 ستمبر کو کورونا کے نئے کیسز 50 سے زیادہ سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
پیر کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 59 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 78 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 5 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 704 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 244 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
اب تک پانچ لاکھ 46 ہزار 985 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 36 ہزار 28 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں سب سے زیادہ دو خوراکیں حاصل کرنے والوں کا تعلق باحہ سے ہے جہاں 67.3 فیصد شہری اور مقیمین دونوں خوراکیں لے چکے ہیں۔
بیان کے مطابق ریاض ریجن 66.5 فیصد، مشرقی ریجن 65.8 فیصد، مکہ مکرمہ ریجن 58.7 فیصد، عسیر ریجن 56.5 فیصد، قصیم ریجن 55.9 فیصد، جازان 54.1 فیصد، تبوک54.1 فیصد، حائل 51.5 فیصد، مدینہ منورہ 51.0 فیصد، حدود شمالیہ 51.0 فیصد، نجران 49.3 فیصد اور الجوف ریجن 49.4 فیصد ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘