Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حوثی ملیشیا کے دو بارودی ڈرون تباہ کر دیے گئے

’حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی شہری آبادی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے‘ (فائل فوٹو: العربیہ)
 اتحادی افواج نے کہا ہے کہ اس نے آج ہفتہ کو سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے دو حوثی ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی طرف دو ڈرون داغ کر شہری آبادی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’سعودی فضائیہ اپنی سرحدوں اور شہریوں کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تدابیر اختیار کر رہی ہے‘۔
’حوثی ملیشیا کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کے ساتھ جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں‘۔

شیئر: