Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قدیم مصری فرعونی تابوت نمائش کے لیے دبئی ایکسپو 2020 میں

تابوت پر پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے اور دو باز بھی بنے نظر آ رہے ہیں (فوٹو:وام)
دبئی ایکسپو 2020 میں قدیم مصری تابوت کو نمائش کے لیے پہنچایا گیا ہے جسے چھ ماہ تک تقریب میں رکھا جائے گا۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وزارت تجارت و صنعت کا کہنا ہے کہ مصر کے پادری سامتک کا لکڑی کا تابوت ملک میں سقارہ کے علاقے میں دریافت ہوا تھا۔

وزارت تجارت و صنعت کا کہنا ہے کہ مصر کے پادری سامتک کا لکڑی کا تابوت ملک میں سقارہ کے علاقے میں دریافت ہوا تھا (فوٹو: وام)

اس تابوت پر پھولوں سے سجاوٹ کی گئی ہے اور دو باز بھی بنے نظر آ رہے ہیں۔
اس تابوت پر قدیم مصری مذہب میں آسمان کی دیوی نٹ کی تصویر بھی نمایاں ہے جس نے اپنے پر پھیلا رکھے ہیں اور ہاتھوں میں پنکھ اٹھا رکھا ہے جو جو انصاف کی علامت ہے۔

شیئر: