عسیر .... ایک سیکیورٹی اہلکار مسفر القحطانی نے اپنے والد کو گردے کا تحفہ پیش کردیا۔القحطانی نجران اسپیشل ایمرجنسی فورس کا سپاہی ہے۔ اس کے والد کافی عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔ دمام کے کنگ فہد اسپیشلسٹ اسپتال میں گردے کی پیوند کاری انجام پائی ۔ باپ بیٹے دونوں اسپتال میں خیریت سے ہیں۔ آپریشن کامیاب رہا۔