Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

وزیر اسلامی امور سے امام بخاری کی ملاقات

ریاض .....وزیر اسلامی امور و دعوة رہنمائی شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ سے ریاض میں جامع مسجد دہلی کے امام سید احمد بخاری نے ملاقات کی۔ وہ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے اسلامی سرگرمیوں کی بابت دو طرفہ تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ میانہ روی اور اعتدال پر مبنی اسلامی دعوت کو عام کرنے کی اہمیت سے اتفاق کیا گیا۔ امام بخاری نے حجاج، معتمرین اور زائرین کے لئے شاندار خدمات پر سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سعود ی عرب کو انہی عظیم الشان خدمات کی بدولت سازشیں کرنے والوں کے شرسے بچائے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح سوچ اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بصیرت افروز افکار پر سعودی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی قائدین اور عوام نے ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی مدد کی ہے۔ مسلمانوں کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں سعودی عر ب نے ہمیشہ مضبوط کرداراد ا کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری وزارت اسلامی امور عبدالرحمان الغنام بھی موجود تھے۔ 

شیئر: