Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ہیومن رائٹس کمیشن اور سعودی فلاحی انجمن برائے الزائمر میں معاہدہ 

الزائمر کے مریضوں کے حوالے سے آگہی مہم چلائی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن اور سعودی فلاحی انجمن برائے الزائمر نے  پیر کو ریاض میں الزائمر کے مریضوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں نے الزائمر کے مریضوں کے لیے جو حقوق مقرر کیے گئے ہیں مفاہمتی یادداشت کے تحت ان کا تحفظ کیا جائے گا۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت الزائمر کے مریضوں تحفظ کیا جائے گا۔(فوٹو ایس پی اے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر عواد بن صالح العواد اور سعودی فلاحی انجمن برائے الزائمر کی ڈپٹی چیئرپرسن شہزادی مضاوی بنت محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
یادداشت کے بموجب فریقین الزائمر کے مریضوں کے حوالے سے ملک میں آگہی مہم چلائیں گے۔ الزائمر کے مریضوں کےلیے آگہی پروگرام منظم کریں گے۔
مریضوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے والے  قوانین اجاگر کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں ان صورتوں سے معاشرے کو آگاہ کیا جائے گا جن میں کوئی بھی خاندان الزائمر کے اپنے مریض کو فلاحی انجمن کے حوالے کرسکے گا۔ 

شیئر: